اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatest3.2 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک لے...

3.2 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے،شزا فاطمہ خواجہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ3.2 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے، فائیو جی آنے سے جی ڈی پی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

پیر کوفائیو جی اور اس سے باہر کنیکٹویٹی کے مستقبل کی تشکیل کے موضوع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کیبل گزشتہ ماہ سے پاکستان سے منسلک ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کو کنیکٹوٹی میں بہتری کیلئے کام کر رہا ہے، بہتر کنیکٹوٹی کے ساتھ پاکستان انٹرنیٹ کے حوالے سے موزوں ملک ہو گا،سینٹرل ایشیا سے جوڑنے کیلئے واخان بارڈ کے ذریعے کنیکٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے 25 ارب ڈالر کا ٹارگٹ بہتر کنیکٹوٹی سے مکمل کریں گے ۔

شزا فاطمہ نے کہاکہ فائیو جی کو لانچ کرنے کیلئے سرمایہ کاری اور اخراجات کا تخمینہ لگایا جا رہاہے، چیلنج کو دیکھ رہیہیں کہ دنیا کے دیگر ممالک نے فائیو جی کیلئے کون سے طریقہ کار اپنایا۔

انہوںنے کہا انٹرنیٹ کے مسائل کے باعث اس کے استعمال میں بعض چیلنجز کا سامنا ہے،پاکستان مئی یا جون میں سپیکٹرم آفر کرنے جا رہا ہے،نصف سے زیادہ پاکستان 274 میگا ہرٹز سپیکٹرم پر آپریٹ کر رہا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!