لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ایکٹ کے خلاف صحافتی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کر کے بڑی غلطی کردی، پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں بھی غلط تھا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔