اتوار, فروری 23, 2025
ہومChinaوی آر ٹورز نے چین کی سیاحت کے فروغ کے لئے نیا...

وی آر ٹورز نے چین کی سیاحت کے فروغ کے لئے نیا راستہ کھول دیا

بیجنگ(شِنہوا) اونچائی پر بیمار ہونے کے بارے میں فکر مند افراد کے لئے بیجنگ میں ورچوئل رئیلٹی(وی آر) عمیق مہم پوٹالہ پیلس کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے جو چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر لہاسا میں 3ہزار 600 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

ہیڈ سیٹ اور بیگ میں پیچھے بندھے ہوئے کمپیوٹر کے ہمراہ سیاحوں کو مندر کے ڈیجیٹل طور پر دوبارہ تعمیر کئے گئے ورژن میں لے جایا جاتا ہے جہاں وہ اس شاندار سیاحتی مقام پر معمول کی ہلچل سے بچتے ہوئے دیو ہیکل دیواروں اور بدھا کے مجسموں کو دیکھ سکتے ہیں۔

سیاح مندر کے دروازوں یا چمکتے ہوئی چوکٹھوں سے گزرتے ہوئے چاند کی روشنی میں باسوم جھیل کے وسط میں کھڑے ہونے سے لے کر شاندار یاک رقص کرنے والے رقاصوں میں گھرے ہونے تک شی زانگ کے حقیقی نظاروں میں کھو جاتے ہیں۔

40 منٹ کے ڈیجیٹل دورے میں کئی ایسے مواقع ہیں جہاں سیاح  باآسانی بھول سکتے ہیں کہ وہ بیجنگ کے جدید 798 آرٹ زون میں خالی 400 مربع میٹر نمائشی ہال میں ٹہل رہے ہیں۔

مقام پر مبنی تفریح(ایل بی ای) وی آر کہلانے والی اس جیسی عمیق مہمات چینی شہروں میں تیزی سے پھیل رہی ہیں جو وی آر ٹیکنالوجیز کے نئے راستے روشن کرتے ہوئے نمائشی دوروں کو نئی شکل دے رہی ہیں۔

اس جدید وی آر ایپلیکیشن کا تیزی سے پھیلاؤ ملک میں سیاحت کے عروج اور ’’آغاز کی معیشت‘‘ کے لئے اس کی کوششوں سے بہترین طور پر ہم آہنگ ہے۔اس میں نئی مصنوعات،کاروباری ماڈلز اور ٹیکنالوجیز کے اجرا سمیت فلیگ شپ سٹورز کا کھلنا شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!