اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatestجب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں؟،جسٹس منصور...

جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں؟،جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں؟، کسی سے کوئی عناد یا اختلاف نہیں، کمرے میں موجود ہاتھ کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں ۔

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے سب سامنے ہے، تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو حلف برداری کے بعد چائے پینے آیا ہوں۔ریفرنس کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب ریفرنس آئے گا تب دیکھی جائیگی، کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہونا، اللہ مالک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں، باقی تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اور اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!