بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے جمعہ کو حئی لونگ جیانگ صوبے کے شہر ہاربن جائیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کون نے جمعرات کو روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ لی چھیانگ ایک استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کریں گے اور اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
گو نے بتایا کہ کک جزائر کے وزیراعظم مارک براؤن اور منگولیا کے وزیراعظم لووسن نامسرائے اویون-ایردینی اختتامی تقریب میں چین کی دعوت پر شرکت کریں گے۔ وزیراعظم لی ہاربن میں ان سے ملاقات بھی کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چین 10 سے 16 فروری تک جاری رہنےوالے براؤن کے دورے کو ایک موقع کے طور پر دیکھتا ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کے مشترکہ فروغ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
گو نے بتایا کہ براؤن کے دورہ چین میں شنگھائی اور شان ڈونگ صوبوں کے دورے بھی شامل ہیں۔
