اتوار, فروری 23, 2025
ہومChinaچینی مین لینڈ کی امریکہ۔جاپان مشترکہ اعلامیہ میں تائیوان بارے غیر ذمہ...

چینی مین لینڈ کی امریکہ۔جاپان مشترکہ اعلامیہ میں تائیوان بارے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے حالیہ امریکہ۔ جاپان مشترکہ اعلامیہ میں تائیوان سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے چین کے اندرونی امور میں کھلم کھلا مداخلت قراردیا ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات امریکہ ۔ جاپان رہنماؤں کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعدجاری مشترکہ اعلامیہ سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں بدھ کے روز کہی۔

ژو نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین اصول اور 3  چین۔ امریکہ مشترکہ اعلامیوں پر  عمل کرے اور اور "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسندوں کو کسی بھی قسم کی شہ دینا بند کرے۔

ژو نے کہا کہ جاپان  تائیوان کے معاملے پر تاریخی ذمہ داری رکھنے والا ملک ہے۔ جاپان کو تاریخ سے سیکھنا ، اپنے قول و فعل میں احتیاط برتنا ، 4 چین ۔ جاپان سیاسی دستاویزات پر عملدرآمد کرنا اور تائیوان سے متعلق امور کو دانشمندی سے نمٹانا چاہئے۔

انہوں نے تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کو بھی متنبہ کیا کہ ملک کو تقسیم کرنے کے لئے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کی کسی بھی قسم کی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!