پشاور: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والوں کے کمزور ہونے سے عوام غیر محفوظ، ملک ترقی نہیں کرتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، انصاف دینے والے اداروں میں کمزوری آجائے تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ایسی صورت حال میں ملک ترقی نہیں کرتا لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے ریاست جان و مال کی حفاظت کی گارنٹی دیتی ہے، جب لوگ سمجھیں کہ ایسا ممکن نہیں تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کرینگے، کسی بھی معاشرے کی اصل بنیاد انصاف ہے۔انہوںنے کہا کہ جلد اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد بننے جارہا ہے، ہم ایک سیاسی جماعت اور سیاسی جدوجہد کرتے رہیں گے۔