پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عوام حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام کی طاقت سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔
انہوں نے کہا صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، عوام کے سمندر نے جلسے میں شرکت کر کے جعلی حکومت کے مینڈیٹ چوری پر مہر تصدیق ثبت کر دی، ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے۔