لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ کبری خان اور اداکار گوہر رشید کی گیم نائٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گیم نائٹ کے موقع پر ٹیم برائڈ (لڑکی والے)بمقابلہ ٹیم گروم (لڑکے والے) کی 2 ٹیموں کے درمیان والی بال کا دوستانہ میچ ہوا۔
جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم برائڈ بمقابلہ ٹیم گروم میں جیت لڑکے والوں کی ہوئی۔ اس میچ میں مومل شیخ، شہزاد شیخ، علی رحمن، وجاہت روف، سبینا سید، عاشر وجاہت، خاقان شاہنواز، عمیر عالم اور سحر خان سمیت کئی فنکار شامل تھے۔