کراچی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ امن ڈائیلاگ کے ذریعے بلیو اکانومی کو فروغ دیناہے۔امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ امن ڈائیلاگ کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، امن ڈائیلاگ کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کو لاحق خطرات سے آگاہی دینا ہے، امن ڈائیلاگ مشرق اورمغرب کے درمیان ایک پل کا کردارادا کررہا ہے۔