جمعرات, فروری 6, 2025
ہومLatestٹرمپ نے مذاکرات کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی،سعودی عرب

ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی،سعودی عرب

 ریاض: کنگ فیصل سینٹر فار اسٹڈیز کے چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں سخت گیر اسرائیلی موقف اپنایا، اس نے مذاکرات کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی موقف تاریخی طور پر  اٹل، ثابت قدم اور غیر متزلزل ہے، آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ممکن نہیں۔

عرب میڈیا کو انٹر ویو میںشہزادہ ترکی الفیصل نے کہاکہ سعودی عرب اپنے تمام اقدامات اور طریقوں میں دانش مندانہ پالیسی پر کاربند رہتا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ فلسطین میں نسلی تطہیر کے سامنے ڈٹ جانے کے لیے سعودی عرب کے زیر قیادت ایک عالمی اجتماع کی ضرورت ہے،ہم یہ نہ بھولیں کہ یہ تطہیر صرف غزہ میں نہیں بلکہ مغربی کنارے میں بھی ہو گی، جبری ہجرت کا متبادل غزہ کے لوگوں کی حیفا اور یافا وغیرہ واپسی کی صورت میں سامنے آنا چاہیے ۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا جب سے سعودی عرب کا قیام عمل میں آیا اسے بہت سے شعبوں میں جھوٹے الزامات کا سامنا رہا ہے، نہ صرف فلسطین کے معاملے میں بلکہ ترقی، معیشت اور اس کی دیگر پالیسیوں کے حوالے سے بھی ، البتہ ہم اس چیز کی پروا نہیں کرتے، سعودی قافلہ رواں دواں ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!