بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestبھارتی مظالم کا شکار کشمیری عوام جلد آزادی کی نعمت سے ہمکنار...

بھارتی مظالم کا شکار کشمیری عوام جلد آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے، چودھری انوارالحق

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کا شکار کشمیری عوام جلد آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے، دنیا بھارتی بربریت کیخلاف اقدامات اٹھائے، ہم مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی میں ہرلمحہ ان کیساتھ کھڑے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر ویڈیو بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن عوام کے پاکستان اور اہلیان جموں و کشمیر کے لازوال رشتوں اور ہم آہنگی کی پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیری بہنوں، بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ہر لمحہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا، حکومت پاکستان کی جانب سے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت پر شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے ریاستی جبر کے خلاف سینہ سپر ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، بھارتی بربریت کے خلاف دنیا اقدامات اٹھائے ، اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!