میرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم کیا کررہے ہو

میرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم کیا کررہے ہو

ِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
26:187 فَاَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفًا مَِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَؕ
فَاَسْقِطْ: تو گرادو | عَلَيْنَا: ہم پر | كِسَفًا: ایک ٹکڑا | مَِّنَ السَّمَآءِ: آسمان سے | اِنْ كُنْتَ: اگر ہو تم | مِنَ الصّٰدِقِيْنَ: سچوں میں سے
26:187 لہذا اگر تم سچے ہو تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو۔
“Now cause a piece of the sky to fall on us, if thou art truthful!”
26:188 قَالَ رَبَِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
قَالَ: اس نے کہا | رَبَِّيْٓ: میرا رب | اَعْلَمُ: زیادہ جانتا ہے | بِمَا تَعْمَلُوْنَ: ساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
26:188 شعیب نے کہا: میرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم کیا کررہے ہو۔
He said: “My Lord knows best what ye do.”
26:189 فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ الظُّلَّةِ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
فَكَذَّبُوْهُ: تو انہوں نے جھٹلایا اس کو | فَاَخَذَهُمْ: تو پکڑ لیا ان کو | عَذَابُ: عذاب نے | يَوْمِ الظُّلَّةِ: چھتری والے دن کے | اِنَّهٗ: بیشک وہ | كَانَ: تھا | عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ: عذاب بڑے دن کا
26:189 غرض ان لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے آپکڑا ۔ بیشک وہ ایک زبردست دن کا عذاب تھا۔
But they rejected him. Then the punishment of a day of overshadowing gloom seized them, and that was the Penalty of a Great Day.
26:190 اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
اِنَّ: بیشک | فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً: اس میں البتہ ایک نشانی ہے | وَمَا كَانَ: اور نہ تھے | اَكْثَرُهُمْ: ان میں سے اکثر | مُّؤْمِنِيْنَ: مومن۔ ماننے والے
26:190 یقینا اس سارے واقعے میں عبرت کا بڑا سامان ہے، پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔
Verily in that is a Sign: but most of them do not believe.
26:191 وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
وَاِنَّ: اور بیشک | رَبَّكَ: رب تیرا | لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ: البتہ وہ زبردست ہے، رحم فرمانے والا ہے
اور یقین رکھو کہ تمہارا پروردگار صاحب اقتدار بھی ہے، بڑا مہربان بھی۔
And verily thy Lord is He, the Exalted in Might, Most Merciful.
Surah Ash-Shu’araa 26:187-191

Author