لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف دوست جوڑی، اداکارہ کبری خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی(کل)2 فروری بروز اتوار کو ہو گی۔ڈرامہ سیریل جنت سے آگے میں اسکرین شیئر کرنے والی اس جوڑی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ اس اداکار جوڑی کا نکاح سعودی عرب میں ہو گا۔ گوہر رشید اور کبری خان کے قریبی عزیز و اقارب بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔