بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatest26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کرسکتا،بلاول بھٹو

26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کرسکتا،بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کرسکتا،  بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا،پیکا ایکٹ پر میڈیا نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر تھا، حکومت کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے قبل اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے۔

چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لئے پوچھا بھی میڈیا سے ہی جائے، ناشتے کیلئے امریکہ ضرور جاؤں گا، یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے، کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نہ میں وزیر ہوں اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار اس لئے دورہ امریکہ میں میرا کوئی آفیشل پروگرام نہیں ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا،چیف جسٹس کے راستے میں مشکلات نہیں آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اور ادارہ 26 ویں ترمیم ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر ہوتا، حکومت کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اتفاقِ رائے پیدا کرنا چاہئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!