بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestامریکہ آئندہ سال 22 جنوری کو عالمی ادار صحت کی رکنیت چھوڑ...

امریکہ آئندہ سال 22 جنوری کو عالمی ادار صحت کی رکنیت چھوڑ دے گا،اقوامِ متحدہ

 جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ امریکہ 22 جنوری 2026 کو عالمی ادار صحتکی رکنیت چھوڑ دے گا،ٹرمپ کو جنیوا میں قائم ادارے سے امریکی انخلا کے لیے ایک سال کا نوٹس دینا ہو گا ، امریکی کانگریس کی 1948 کی مشترکہ قرارداد کے تحت واشنگٹن کو ادارے کے واجبات ادا کرنا ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ اب ہمیں ڈبلیو ایچ او سے انخلا سے متعلق امریکی خط موصول ہوا ہے۔ اس کی تاریخ 22 جنوری 2025 ہے۔

یہ اگلے سال 22 جنوری 2026 کو نافذ ہو گا۔ دستبرداری کے لیے ٹرمپ کے دستخط شدہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ ڈبلیو ایچ او کے وبائی امراض کے معاہدے پر مذاکرات ختم کر دے گی جب تک کہ دستبرداری جاری ہے۔

حکم نامے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کام کرنے والے امریکی حکومت کے اہلکاروں کو واپس بلا لیا جائے گا اور حکومت ادراے کی ضروری سرگرمیاں سنبھالنے کے لیے شراکت داروں کی تلاش کرے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!