جمعہ, جنوری 24, 2025
ہومEnertainmentمیرے گھر رونق آگئی، بہو پیار میں جواب دیتی ہے، اسما عباس

میرے گھر رونق آگئی، بہو پیار میں جواب دیتی ہے، اسما عباس

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے گھر میں بہو آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھر میں رونق آگئی ہے، چھوٹی سی گڑیا ہے جو گھر میں گھومتی رہتی ہے، ہم پیار کرتے ہیں تو وہ بھی پیار میں جواب دیتی ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بہو سے اپنے تعلق کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگ ہی نہیں رہا گھر میں کوئی نیا انسان آگیا ہے یا گھر میں کچھ تبدیلی آئی ہے، مجھے الگ رہا ہے کہ زارا کے ساتھ مجھے باتیں کرنے کیلئے ایک اور بیٹی مل گئی ہے۔

انہوںنے کہا یہ ایک بڑی بات ہوتی ہے ہم تو پیار کرہی رہے ہیں لیکن سامنے سے اگر پیار میں جواب نہ آئے تو دل خراب ہوجاتا ہے مگر میری بہو پیار میں جواب دیتی ہے اور بہت قدر کرتی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!