ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ میں تجارت کو بڑھاناچاہتاہے، اگلے 4 سالوں میں600 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کو ٹیلی فون کر کے منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پرتبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماوں نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کوبڑھانے پر اتفاق کیا جب کہ گفتگو کے دوران مشرق وسطی میں قیام امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے گا۔