جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestپاک بحریہ کا نیا جنگی جہاز پی این ایس یمامہ سعودی عرب...

پاک بحریہ کا نیا جنگی جہاز پی این ایس یمامہ سعودی عرب پہنچ گیا

 جدہ: رومانیہ سے پاکستان کے لیے پہلے سفر کا آغاز کرنے والاپاک بحریہ کا نیا بحری جہاز یمامہ سعودی عرب کی جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچ گیا ۔ جدہ اسلامی بندر گاہ پر یمامہ کے کمانڈنگ آفسر عبدالرحمان و عملے نے سعودی رائل نیوی کے اعلی افسران، سفارتکاروں اور پاکستان کمیونٹی کے اعزاز میںعشائیہ دیا۔

اس موقع پر سعودی رائل نیوی کے اعلی افسران ریرایڈمرل منصور الجیاد،کمانڈر رائل سعودی نیول فورس مغربی زون، میجر جنرل احمد ادبیس کمانڈر ویسٹرن ریجن، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے ٹیکنالوجی آفتاب کھوکھر اور قونصلیٹ کے افسران اور پاکستان کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغازپاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانوں سے شروع کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یمامہ کے کمانڈنگ آفسیر عبدالرحمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ یمامہ کی آمد پر سعودی رائل نیوی کی جانب سے خوش آمدید کہنے پر میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں، ماضی میں پاکستان نیوی اور سعودی رائل نیوی مشترکہ مشقیں کرتی رہی ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب کا مقصد برادرانہ تعلقات کو مزیدمضبوط بنانا ہے۔انہوں نے وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعلقات اور دفاع کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کے دنوں دہرایا ۔

کمانڈنگ آفسیر عبدالرحمان نے کہا کہ پی این ایس یمامہ، ہائی ٹیک، اور جدید ترین پلیٹ فارمز کو متنازعہ سمندری ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ،یہ جہاز جنگ کے تمام شعبوں میں ڈیٹرنس پروجیکٹ کرنے کے آلات سے لیس ہے تقریب کے آخر میں عشائیہ سے قبل سعودی اور پاکستانی افسران نے ملکر کیک کاٹا۔یاد رہے پی این ایس یمامہ پاکستان نیوی کا چار آف شور جہازوں میں سے آخری جہاز ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!