جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestحقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، این سی اینے 190 ملین پاؤنڈز...

حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، این سی اینے 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کو واپس کیے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، جن کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے)نے 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کو واپس کیے،یہ قومی خزانے میں عوامی فائدے کے لیے جمع ہونے تھے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہااس رقم کو قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے بانی پی ٹی آئی نے یہ فنڈز اپنے اتحادی مشہور پراپرٹی ٹائیکون کو فائدہ پہنچانے کے لیے منتقل کیے۔ یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں جمع کی گئی جو جرمانے کی ادائیگی کے لیے بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بدلے میں بانی پی ٹی آئی ذاتی فوائد حاصل کیے، چاہے ان فوائد کو نظرانداز بھی کر دیا جائے تاہم ریاستی فنڈز کو ذاتی مقاصد کے لیے منتقل کرنا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ صرف قیادت کی ناکامی نہیں بلکہ اندھی عقیدت، شخصیت پرستی اور بے قابو طاقت کے خطرات کا واضح سبق ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!