گوئی یانگ (شِنہوا) چین نے اپنے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں ایک پل کے مرکزی ڈھانچے کی تعمیر مکمل کر لی جو دنیا کا سب سے بلند پل بننے والا ہے۔
جمعہ کی دوپہر تقریباً 215 ٹن وزنی آخری اسٹیل گرڈر انتہائی احتیاط کے ساتھ اٹھا کر جگہ پر نصب کیا گیاجس سے ہوآجیانگ گرینڈ کینین پل کے حالیہ زیر تعمیر مختلف حصے آپس میں منسلک ہو گئے۔
یہ گوئی ژو ٹرانسپورٹیشن انویسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا ایک منصوبہ ہے،اس معلق پل کی عمودی اونچائی پل کے فرش سے دریا کی سطح تک 625 میٹر ہے جو ایفل ٹاور کی بلندی کا تقریباً دوگنا ہے۔
ایک ہزار420 میٹر پھیلا ہوا 2ہزار890 میٹر پل پہاڑی علاقے میں تعمیر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا پل بھی ہے۔