لاہور: بہترین اداکاری اور متاثر کن کرداروں کے لیے پاکستانی اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ میں جلد بتاوں گا کہ کون شادی کر رہا ہے، یقین دلاوں گا کہ یہ کسی قسم کی تشہیری حکمت عملی نہیں بلکہ ایک حقیقی اور اہم معاملہ ہے۔ ایک ویڈیو میں گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق وائرل خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میں جلد اس خبر کا انکشاف کروں گا۔
یاد رہے گوہر رشید حالیہ دنوں میں ہیش ٹیگ میرے یار کی شادی کے ذریعے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبری خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جبکہ کچھ دن قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔