بدھ, جنوری 15, 2025
ہومEnertainment سکائی فورس کی شوٹنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال چھوڑ دیا...

 سکائی فورس کی شوٹنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال چھوڑ دیا تھا، سارہ علی خان

ممبئی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم اسکائی فورس کی شوٹنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال چھوڑ دیا تھا ، میرے لیے ایک فوجی افسر کی اہلیہ کا کردار ادا کرنا ایک چیلنجنگ تجربہ تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا مجھے ایک غمزدہ خاتون کا جذبات سے بھرا کردار ادا کرنا تھا، شوٹنگ کے دوران وہ زیادہ تر سیٹ پر خاموش رہتی تھیں اور اپنے اسکرپٹ اور مکالموں پر مکمل توجہ دیتی تھیں۔

انہوں نے کہا میںاداکارہ کے مطابق اہم مناظر کی عکسبندی کے دوران جذباتی توازن برقرار رکھنے کے لیے وہ سیٹ پر کسی بھی قسم کے شور شرابے یا توجہ بھٹکانے والی چیزوں سے گریز کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ وہ موبائل فون کا استعمال بھی نہیں کرتی تھیں۔ یہ فلم رواں ماہ 24 تاریخ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں