بدھ, دسمبر 4, 2024
Google search engine
ہومLatestوزیراعظم نے عافیہ صدیقی کیس میں مالی معاونت سمری پر دستخط کردیئے...

وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کیس میں مالی معاونت سمری پر دستخط کردیئے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی عدالت کو آگاہی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کیس میں مالی معاونت کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔ پیرکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی صحت یابی و رہائی بارے بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکہ جانے والے وفد کی مالی معاونت کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔نمائندہ وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وفد کے ویزوں کی درخواست بھیج دی ہے، امید ہے ایک ہفتے تک یہ منظور ہو جائے گی، ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ذاتی وجوہات پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کیساتھ نہیں جا سکتے، حکومت کی جانب سے سینیٹر بشری وفد کے ساتھ امریکا جائیں گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13جنوری تک ملتوی کر دی۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول