بدھ, جنوری 15, 2025
ہومLatestعالمی بینک کا پاکستان کو 20ارب ڈالر دینے کا وعدہ، شہباز شریف...

عالمی بینک کا پاکستان کو 20ارب ڈالر دینے کا وعدہ، شہباز شریف کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیرا عظم شہباز شریف نے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے  کے وعدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی ایف پاکستان کی اقتصادی لچک ،صلاحیت پر عالمی بینک کے اعتماد کا عکاس ہے ،اپنے لوگوں کیلئے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کو ہم آہنگ کر کے شراکت داری مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم عالمی بینک کے پاکستان کیلئے اپنے پہلے 10سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20ارب ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، کلین انرجی، ماحولیات، جامع ترقی، اور نجی سرمایہ کاری سمیت 6اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی ایف پی ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے جیسا کہ ہمارے ہوم گران اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان میں تصور پیش کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں جنرل عاصم منیر اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں جنہوں نے اس طرح کی شراکت داری کیلئے پاکستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کیلئے دن رات کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پی ایف پاکستان کی اقتصادی لچک اور صلاحیت پر عالمی بینک کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، ہم اپنے لوگوں کیلئے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے شراکت داری کو مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں