جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestرویوں کو بدلنے کی ضرورت خواتین ،بچوں پر تشدد کیخلاف سختی سے...

رویوں کو بدلنے کی ضرورت خواتین ،بچوں پر تشدد کیخلاف سختی سے محاذ کھولنا پڑے گا،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے رویوں کو بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ خواتین ،بچوں پر تشدد کیخلاف سختی سے محاذ کھولنا پڑے گا،دین میں دیئے گئے حقوق کے مطابق چلیں تو ساری چیزیں کہنے کی ضرورت نہ پڑے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد اہم مسئلہ ہے، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں ،خواتین کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ پر زوردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک متوازن معاشرے کا قیام ضروری ہے جس میںمردو عورت کو ایسے جیسے حقوق حاصل ہوں، جس میں گھر کا ہر فرد ملکی ترقی میں حصہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارا دین بہت زیادہ حقوق دیتا ہے اگر ہم دین کے مطابق چلیں تو ساری چیزیں کہنے کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ دین میں ماں اور بہن کا حق واضح موجود ہے، ہمیں اپنے رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف سختی سے محاذ کھولنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی وزارت نے مختلف قوانین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن، مشنز اور تنظیمیں بھی اپنا کام کر رہی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول