جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومBusinessریونیو شارٹ فال ،ایف بی آر افسران نے ذمہ دار موجودہ انتظامیہ...

ریونیو شارٹ فال ،ایف بی آر افسران نے ذمہ دار موجودہ انتظامیہ کو قرار دیدیا

 اسلام آباد: ایف بی آر افسران نے ریونیو شارٹ فال کا ذمہ دار موجودہ انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد ٹرانسفارمیشن پلان کے نام پر پالیسیاں بناکر عمل کیا جا رہا ، گزشتہ سال اسی افرادی قوت کیساتھ مقرر کردہ تمام اہداف حاصل کئے۔ ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ناتجربہ کاری اور گمراہ کن پالیسیوں کے باعث ریونیو میں 356ارب روپے کی کمی آئی، ریونیو ٹارگٹ میں ناکامی کی وجہ موجودہ ابف بی آر انتظامیہ کی پالیسیاں ہیں۔بیان میںکہا گیا ہے کہ نام نہاد ٹرانسفارمیشن پلان کے نام پر پالیسیاں بناکر عمل کیا جا رہا ہے، ٹرانسفارمیشن پلان افسران میں بے چینی پھیلی اور شدید انحراف کا باعث بنا، اس پلان کے باعث ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششیں بھی متاثر ہوئیں۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ 80فیصد جونیئر فیلڈ افسران وفاق میں سب سے کم تنخواہ پر کام کر رہے ہیں، فیلڈ افسران کو ٹرانسپورٹ، فیول اور رہائشی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں، جونیئر افسران کے بنیادی سہولیات کے بغیر دور دراز علاقوں میں تبادلے کئے گئے، ان پر کرپشن کا لیبل لگا کر بدنام کیا گیا، یہ تمام چیزیں جونیئر افسران میں مزید عدم اطمینان کا باعث بنیں۔ اعلامئے میں گریڈ 18سے 19تک ڈپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے انعقاد میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔اعلامئے میں ایسوسی ایشن نے ملک کے بہترین مفاد میں کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے اسی افرادی قوت کیساتھ مقرر کردہ تمام اہداف حاصل کئے۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول