بدھ, دسمبر 4, 2024
Google search engine
ہومLatestوزیراعظم کا ایڈز کیخلاف قومی حکمت عملی مزید موثر بنانے کے عزم...

وزیراعظم کا ایڈز کیخلاف قومی حکمت عملی مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد :  وزیراعظم شہباز شریف نے ایڈز کیخلاف قومی حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساوات ،شمولیت پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے ایچ آئی وی کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔ایڈز کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایڈز کیخلاف قومی حکمت عملی کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کیلئے پر عزم ہیں،ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایڈز کے خلاف مہم میں کوئی پیچھے رہ نہ جائے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیہ کی پاسداری اور تمام برادریوں کی شمولیت کو فروغ دینا ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی/ایڈز نہ صرف صحت کا ایک چیلنج بلکہ ایک اہم سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے جو معاشی نظام کیلئے بھی خطرہ ہے، ایڈز کی جانچ اور علاج کی کوریج میں ایک خلا ہے جس کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کی وباء بڑھ رہی ہے جس کیلئے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے، مساوات اور شمولیت پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے ہی ہم ایچ آئی وی کے پھیلا ؤکو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط سیاسی ارادہ اور موثر قیادت قومی ایچ آئی وی حکمت عملی کو نافذ کرنے کیلئے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ایڈز سے پاک ملک کیلئے متحد ہو جائیں، ایڈز سے پاک مستقبل صرف اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جو انسانی وقار، مساوات اور شمولیت کو فروغ دے۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول