جمعرات, نومبر 6, 2025
ہومLatestدوسرا ون ڈے: پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام، فخر، بابر اور رضوان...

دوسرا ون ڈے: پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام، فخر، بابر اور رضوان 5 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے۔

فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس وقت 12 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستانی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے ہیں۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!