جمعرات, نومبر 6, 2025
ہومEnertainmentجو شوہر اپنی بیویوں کا کچھ زیادہ ہی خیال رکھتے ہیں انکے...

جو شوہر اپنی بیویوں کا کچھ زیادہ ہی خیال رکھتے ہیں انکے غیر ازدواجی تعلقات ہوتے ہیں: جویریہ سعود

پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہےکہ میاں بیوی کی جو جوڑی بظاہر بالکل پرفیکٹ نظر آتی ہے ، ان ہی میں مسائل ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران جویریہ سعود نے شوہروں کی بے وفائی پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر ڈراموں سے ہٹ کر حقیقی زندگی میں دیکھیں کہ کسی جوڑے کی زندگی میں پرفیکشن ہے، ہر معاملہ بالکل ٹھیک نظر آرہا ہے اور شوہر بیوی کا کچھ زیادہ ہی خیال رکھ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ شوہر کا غیر ازدواجی تعلق ہے۔

جویریہ نے کہا ایسا اس لیے ہوتا ہے تاکہ بیوی کو شک نہ ہو، وہ بیوی کو گفٹس دے کر، خیال رکھ کر اعتماد میں لیتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی مثال دی کہ اگر میرے شوہر سعود ذرا سا مجھ سے میٹھے ہوں تو میں فوراً پوچھتی ہوں کہ کیا آپ کو مجھ سے کوئی کام ہے؟ کوئی بات ہے یا کوئی چکر تو نہیں ہے؟ بعد میں پتا چلتا ہے کہ بچوں کا کوئی کام تھا یا کوئی بات ہے جو منوانی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!