نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت پر صدر ٹرمپ کو ہتھیار ڈالنا پڑگئے۔
امریکی صدر نے پالیسی یوٹرن لیتے ہوئے نیویارک کے نئے منتخب میئر سے تعاون کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ نے الیکشن سے پہلے خبردار کیا تھا کہ ممدانی منتخب ہوئے تو وہ انہیں منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیں گے تاہم اب ان
میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہاکہ وہ چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو اور ہم ممدانی کی تھوڑی بہت مدد کریں گے۔
ایک اور انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کے نو منتخب میئرکو واشنگٹن کے ساتھ نیا تعلق قائم کرناچاہیے، ظہران ممدانی تعاون نہیں کریں گے تو انہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے، ممدانی سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ظہران ممدانی کامیاب ہونا چاہتے ہیں توانہیں واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا۔
کا کہنا ہےکہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہرکا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتا ہے۔



