بدھ, نومبر 5, 2025
ہومChinaچینی نائب وزیراعظم کا ہانگ کانگ کے لئے نئے اہم ترقیاتی موا...

چینی نائب وزیراعظم کا ہانگ کانگ کے لئے نئے اہم ترقیاتی موا قع پر زور

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے کہا ہے کہ ملک کے آئندہ 5 سالہ منصوبے کی ترجیحات کا خاکہ پیش کرنے والی کلیدی دستاویز میں ہانگ کانگ کی ترقی کے لئے اہم اقدامات شامل کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں یہ خصوصی انتظامی خطہ نئے اور بڑے ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھائے گا۔

حہ لی فینگ نے ہانگ کانگ میں جاری "گلوبل فنانشل لیڈرز انویسٹمنٹ سمٹ” سے ویڈیو خطاب میں زور دیا کہ چین کا ابھرتا ہوا ترقیاتی خاکہ ہانگ کانگ کے لئے مزید روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔

سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی نے تقریباً 2 ہفتے قبل اپنا چوتھا مکمل اجلاس منعقد کیا جس میں چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کی تشکیل کے لئے سفارشات منظور کی گئیں۔

حہ نے کہا کہ موجودہ 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران مرکزی حکومت کی حمایت سے ہانگ کانگ نے اپنی منفرد حیثیت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف ملک کی اصلاحات اور ترقی میں کردار ادا کیا ہے بلکہ اپنے استحکام اور ترقی کو بھی مضبوط بنایا ہے۔

چینی نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ ہانگ کانگ کو چاہیے کہ وہ اپنی منفرد حیثیت کا بہتر استعمال کرے، عالمی مالیاتی نظم و نسق کی تحقیق اور عمل میں سرگرم حصہ لے اور اس کی اصلاحات کو آگے بڑھائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!