جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestہماری حکومت میں خیبرپختونخوا میں امن وامان صورتحال بہترہوئی ، علی امین

ہماری حکومت میں خیبرپختونخوا میں امن وامان صورتحال بہترہوئی ، علی امین

پشاور : وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری حکومت میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے، سی ٹی ڈی مکمل فعال، وزیراعظم کو غلط اطلاع ملی ہے، سی ٹی ڈی کیلئے مزید ایک ارب جاری کرہے ہیں، لیب اپ ڈیٹ ہوگئی اب فارنزک کیلئے پنجاب جانے کی ضرورت نہیں، ملزمان کی اصلاح ضروری، خصوصی سیل تیار کررہے ہیں۔ پشاور میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری حکومت میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی ہے ،اپیکس کمیٹی میں وزیراعظم نے کہا تھا سی ٹی ڈی فعال نہیں ، انہیں غلط معلومات ملی ہیں،سی ٹی ڈی مستحکم ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں سی ٹی ڈی کے 16 سٹیشنز فعال ہیں، سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشت گرد کارروائیاں ناکام بنائیںجس پر آئی جی، ڈی آئی جی سمیت خیبرپختونخوا کے افسران کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پراسکیوشن پر کام شروع کردیا ہے، پراسکیوشن بہتر کام کر رہی ہے ،آئندہ ہفتے پراسکیوشن میں اور لوگوں کو بھی لارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی میں زیرحراست ملزمان کیلئے خصوصی سیل تیار کئے ہیں، ملزمان کی اصلاح بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو کل مزید ایک ارب روپے جاری کئے جائیں گے جس سے 20 بم پروف گاڑیاں، 300 کٹس ودیگر سازوسامان خریدا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ 16اسنائپرز کیلئے بھی فنڈز دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لیب اپ ڈیٹ ہوگئی ہے جس کے بعد اب فارنزک کیلئے پنجاب جانے کی ضرورت نہیں، پہلے ٹیسٹ کیلئے سیمپل پنجاب کی لیبارٹری میں بھیجے جاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کوٹہ 5فیصد سے بڑھا کر 12سے زیادہ کردیا،شہدا کے لواحقین کو پلاٹس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت لمبی سرحد ہے، ہم ملک کے قربانیاں دیتے رہیں گے۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول