اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے مثبت نتائج جلد سامنے آئینگے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں سیاست میں ٹھہرائو اور عمران خان سمیت سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے شروع کی جانیوالی کوششوں کو بڑی ابتدائی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، اس کے اثرات اگلے 10سے 15دنوں میں واضح ہونا شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت عمران اسماعیل اور محمود مولوی یہ کوششیں پاکستان کے سیاسی استحکام کیلئے کر رہے ہیں، پاکستان کے سیاسی استحکام اور طویل المدتی ترقی کے سفر کیلئے سیاسی تلخیاں کم ہونا ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاللہ وہ وقت قریب ہے جب فاصلے کم ہوتے نظر آئیں گے



