بدھ, نومبر 5, 2025
ہومLatestدبئی میں چین کی اعلیٰ معیار کی پرنٹنگ ٹیکنالوجیز پر نمائش کا...

دبئی میں چین کی اعلیٰ معیار کی پرنٹنگ ٹیکنالوجیز پر نمائش کا انعقاد

دبئی(شِنہوا)چین کی جدید پرنٹنگ، پیکیجنگ اور ثقافتی تخلیقی صلاحیتوں میں تازہ ترین پیشرفت کو اجاگر کرنے کے لئے دبئی میں ایک نمائش شروع ہوگئی، جس نے خطے کے ماہرین صنعت کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

تین روزہ یہ تقریب "جدید ٹیکنالوجی کی کامیابیاں- میڈ ان چائنہ 2025 ” کے موضوع کے تحت منعقد کی گئی جس کا مقصد چین اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا اور چینی پرنٹنگ کمپنیوں کو عالمی منڈیوں میں وسعت دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری کے ماہر محمد سالم نے چینی ساختہ کتاب کے کنارے پر پرنٹنگ کرنے والی مشین کا عملی مظاہرہ دیکھنے کے بعد کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ چین میں اب صرف ‘میڈ ان چائنہ’ سے بڑھ کر تخلیق اور جدت کی طرف تبدیلی آ رہی ہے۔

نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے دبئی میں چین کی قونصل جنرل او بوچھیان نے کہا کہ قدیم چینی لکڑی کے بلاک سے چھپائی کبھی شاہراہ ریشم کے راستے مغرب کی جانب پھیلی، جہاں اس کا ملاپ عرب تہذیب سے ہوا اور یوں انسانی تخلیقی صلاحیت کی کہانی میں ایک نیا باب رقم ہوا۔

او بوچھیان نے کہا کہ آج ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں تاکہ مصنوعی ذہانت، تھری ڈی پرنٹنگ، سمارٹ پرنٹنگ اور جدید پیکیجنگ کے نئے رجحانات اور مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب جدت، اختراع اور صدیوں پر محیط تخلیقی مکالمے کے تسلسل کی علامت ہے۔

او بوچھیان نے مزید بتایا کہ چین اس وقت اعلیٰ معیار، ذہین اور ماحول دوست صنعتوں کی ترقی پر توجہ دے رہا ہے جن میں روبوٹکس، ڈیجیٹل پرنٹنگ، جدید مواد اور حسب ضرورت پیکیجنگ شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!