پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جرگے میں اپوزیشن جماعتوں، سابق وزیر اعلی اور گورنر سمیت دیگر حکام کو مدعو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جرگے میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تفصیلی غور کر کے فیصلے کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی محمود اچکزئی کی رہائشگاہ گئے جہاں قومی وسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں کرم امن کی صورتحال اور پشاور امن جرگے پر بھی مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنمائوں نے 27ویں آئینی ترمیم اور صوبائی خودمختاری پر ممکنہ اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



