بدھ, نومبر 5, 2025
ہومLatestابوظہبی میں بڑی عالمی توانائی کانفرنس کا انعقاد، چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن...

ابوظہبی میں بڑی عالمی توانائی کانفرنس کا انعقاد، چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کی شرکت

ابوظہبی(شِنہوا)دنیا کی سب سے بڑی توانائی کی تقریبات میں سے ایک 41 ویں ابوظہبی بین الاقوامی پٹرولیم نمائش اور کانفرنس (اے ڈی آئی پی ای سی) ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز میں شروع ہوگئی، جس میں دنیا بھر سے 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد شرکاء نے توانائی کے مستقبل اور پائیدار ترقی پر تبادلہ خیال کے لئے شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ابوظہبی کی جانب سے اے ڈی آئی پی ای سی کی میزبانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یو اے ای توانائی کے عالمی مکالمے کو آگے بڑھانے، توانائی کے تحفظ اور پائیداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یو اے ای نے اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں توازن پیدا کرنے کا ایک کامیاب نمونہ پیش کیا ہے جو ٹیکنالوجی، صاف توانائی اور جدت میں سرمایہ کاری سے مضبوط ہوا ہے۔ شیخ منصور نے یہ بھی کہا کہ ملک ایک متوازن توانائی منتقلی کے لئے پرعزم ہے، جسے بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ معاشی ترقی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

اے ڈی آئی پی ای سی 2025 میں 17 ہالز پر مشتمل نمائش میں 2250 سے زیادہ کمپنیوں نے شرکت کی ہے، جس میں چار خصوصی زونز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی، کاربن میں کمی، سمندری و نقل وحمل کا نظام اور نیا کیمیکلز اور کم کاربن حل زون شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ تقریب دنیا میں پائیدار اور جدید توانائی کے نظاموں کی جانب تیز رفتار تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔

چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) جو اس سال کی نمائش کی اہم شراکت دار ہے، اپنے زیر زمین توانائی، مصنوعی ذہانت پر مبنی سرگرمیاں اور ماحول دوست و کم کاربن تبدیلی سے متعلق منصوبے پیش کر رہی ہے جو توانائی کے میدان میں جدت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اس کے کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!