بدھ, جنوری 15, 2025
ہومChinaچین کےجنوبی برفانی مقامات جنوب مشرقی ایشیائی سیاحوں میں مقبول

چین کےجنوبی برفانی مقامات جنوب مشرقی ایشیائی سیاحوں میں مقبول

کونمنگ (شِنہوا) جہاں تک  نگوین کان لین کو یاد ہے چین کے جنوبی علاقے اور خاص طور پر  کونمنگ میں برف شاذو نادر ہی پڑتی ہےیہ سال بھر  بہار جیسے موسم کے لئے معروف ہے۔

سوشل میڈیا پر ویتنام کی سرحد سے متصل چین کے جنوب مغربی صوبے  یون نان کے صدرمقام کونمنگ میں اپنی سہیلیوں کی برف میں پوز دیتے ہوئے تصاویر دیکھنے کے بعد ویتنام کی خاتون یہاں کے سفر کا ارادہ کیا۔

نگوین کا کہنا ہے کہ  یون نان میں برف دیکھنے کے لئے تیز رفتار ٹرین کا سفر کفایت شعار رہا   ۔ ہنوئی سےیون نان کی سرحدی کاؤنٹی حہ کو میں آمد کے بعد انہوں نے کو نمنگ جانے کے  لئے بلٹ ٹرین لی اور پھر کونمنگ کے شمالی حصے میں جیاؤزی برفانی پہاڑ کا سفر کیا۔

سطح سمندر سے 4 ہزار 223 میٹر بلند جیاؤزی برفانی پہاڑ  موسم سرما  کےدوران چین کے کم-بلندی والی  برف سے ڈھکی چوٹیوں میں سے ایک ہےاور یہ جنوب مشرقی ایشیائی سیاحوں میں ایک مقبول مقام بن گیا ہے۔

اپنی برفانی جھیلوں، برف کے آبشاروں اور نرم برف کی تہوں کے ساتھ یہ پہاڑ استوائی علاقوں سے دوری کے خواہش مندوں میں ایک جادوئی اثر رکھتا ہے۔

نگوین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہنوئی میں اپنے گھر پر ناشتہ کیا اور پھر دوپہر تک کونمنگ میں برف دیکھنے کے ساتھ ساتھ بگلوں   خوراک کھلانا نہایت آسان کام تھا۔

اگرچہ چین کے شمال مشرقی علاقے برف اور برفباری سیاحت کے لئے معروف ہیں تاہم یون نان کی اپنی خاص اہمیت ہے ۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں اور جغرافیائی قربت کی بدولت یہ جنوب مشرقی ایشیائی باشندوں میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

جیاؤزی برفانی پہاڑ کے خوبصورت علاقے میں ویتنام، سنگاپور، فلپائن اور ملائیشیا سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد اضافہ ہوا ہے  اور یکم نومبر 2024 سے 6 جنوری کے دوران یہاں تھائی لینڈ سے 3 ہزار 153 اور ویتنام سے 6 ہزار 106 سیاح آئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں