اسلام آباد : وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈیٹا سروس مکمل فعال ،تمام ایپس 100فیصد درست کام کر رہی ہیں، ایکس وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کیا گیا، بندش کا مطلب اظہار رائے پر پابندی نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک بھر میں ڈیٹا سروس مکمل فعال ہے، تمام ایپس 100فیصد درست کام کر رہی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ پاکستان میں انڈسٹری براڈ بینڈ استعمال کرتی ہے اسے بند نہیں کیا جاتا، ملک میں موبائل ٹاور ضرورت سے کم ہیںجس کی بہتری کیلئے کام جاری ہے،گزشتہ سال کی نسبت اس سال آئی ٹی انڈسٹری میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے۔۔ انہوںنے کہا کہ جہاں سیکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارتِ داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دیتی ہے، ملک پر یومیہ سینکڑوں سائبر حملے ہوتے ہیں، سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق ایکس کو بند کیا گیا ہے، ایکس پاکستان میں 2فیصد سے کم لوگ استعمال کرتے ہیں، ایکس بندش کا مطلب اظہارِ رائے پر پابندی ہرگز نہیں، یوٹیوب، فیس بک سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی ہے۔
ملک بھر میں ڈیٹا سروس مکمل فعال ،تمام ایپس 100فیصد درست کام کر رہی ہیں،شزہ فاطمہ
متعلقہ تحاریر