منگل, نومبر 4, 2025
ہومLatestپاکستان نے معرکہ حق کے بعد دنیا کا ماحول تبدیل کر دیا،...

پاکستان نے معرکہ حق کے بعد دنیا کا ماحول تبدیل کر دیا، خرم دستگیر

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق کے بعد دنیا کا ماحول تبدیل کر دیا، ہمارے سفارت کار جیو پولیٹیکز کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے ذریعے علاقائی سطح پر رابطہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں لیڈر شپ تبدیل ہو چکی ہے، اب پاکستان کو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر لیڈ کر رہے ہیں، بہت سے پارٹنر آرہے ہیں اور پاکستان سے تعاون کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ کا جذبہ تبدیل ہو چکا ہے، چین کی ٹیکنالوجی کے بارے میں دنیا حیران ہے، پاکستان نے معرکہ حق کے بعد دنیا کا ماحول تبدیل کر دیا، ہمارے سفارت کار جیو پولیٹیکز کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے پاکستان پر حملے کا منصوبہ بنایا مگر ہم نے فتح حاصل کی، آج ہمیں ڈپلومیسی میں بہتری محسوس کر رہے ہیں، خوشی ہے کہ بہت سے سفارت کاروں نے انفرادی طور پر اچھا کام کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!