اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن(پی او اے)نے پی او اے اسپورٹس کمیشن اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل دیدی، اس کا مقصد ملک میں گیمز کے انعقاد اور ڈسپلنری معاملات کو بہتر بنا نا ہے۔۔ پی او اے کے صدر عارف سعید نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی گایڈ لانز کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی۔
پی او اے اسپورٹس کمیشن کی سربراہی ڈاریکٹر آرمی اسپورٹس ڈاریکٹوریٹ بریگیڈیر مجبتی حیدر کریں گے جبکہ پی او اے کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود اسپورٹس کمیشن کے سیکرٹری ہوں گے۔ ممبران میں رضوان الحق (رونگ)، فوزی خواجہ (رگبی)، احمد علی راجپوت (جمناسٹک)، عمیر اسلم ملک (واپڈا)، طارق پرویز (باڈی بلڈنگ)، شمسہ ہاشمی(والی بال)، رانا امجد اقبال (ایچ ای سی) اور عمران احمد شامل ہیں۔ پی او اے ڈسپلنری کمیٹی سیکرٹری آرمی اسپورٹس بورڈ لیفٹیننٹ کرنل نبیل احمد رانا کی سربراہی میں قام کی گی۔
ڈسلپنری کمیٹی کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے سمیت طے شدہ فریم ورک کے تحت تمام امور سر انجام دے گی جبکہ پی او اے اسپورٹس کمیشن کو نیشنل گیمز، بین الصوبای گیمز سمیت دیگر کھیلوں کے پروگرامز اور پالیسی کے حوالے فیصلہ سازی کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ڈسلپنری کمیٹی کے سیکرٹری پی او اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر ہوں گے جبکہ ممبران میں پرویز احمد (جمناسٹک)، نزہت جبین (ویٹ لفٹنگ)، اعجاز علی (ٹیبل ٹینس)، پروفیسر احمد بلال(فینسنگ)، سہیل احمد خان (بلوچستان اولمپک)، حیدر عثمان ایڈوکیٹ اور محمد عمران شامل ہیں۔