کراچی: پاکستانی فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اداکارہ اور فیشن برانڈ کی مالک مایا علی پر اپنے لباس کے ڈیزائنز نقل کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
حالیہ دنوں میں فائزہ ثقلین نے سوشل میڈیا پر مایا کے برانڈ مایا پریٹ پر اپنے ڈیزائنز کی نقل کرنے کا الزام لگایا اور مبینہ طور پر نقل شدہ ملبوسات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے مایا علی سے ذاتی طور پر بھی دکھ پہنچا ہے ، کیونکہ وہ ایک وقت میں میری قریبی دوست تھیں۔



