جمعہ, اکتوبر 31, 2025
ہومChinaچین آئندہ 5 سال کے دوران اعلیٰ تعلیم میں بہتری اور ترقی...

چین آئندہ 5 سال کے دوران اعلیٰ تعلیم میں بہتری اور ترقی کے عمل کو تیز کرے گا

بیجنگ(شِنہوا)چین آئندہ 5 سال میں اعلیٰ تعلیم کو وسعت اور بہتری دے گا اور معیاری انڈر گریجویٹ پروگراموں کے داخلے میں اضافہ کرے گا۔ یہ بات آئندہ 5 سالہ منصوبے کی سفارشات میں کی گئی ہے جو ملک کی ترقی کی رہنمائی کرے گا۔

یہ سفارشات کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے 15ویں 5سالہ منصوبہ (2025-2030) برائے اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے تیار کی گئی ہیں جو گزشتہ ہفتے پارٹی کے ایک اہم اجلاس میں منظور ہوئیں اور منگل کے روز عوام کے لئے جاری کی گئیں۔

14ویں 5 سالہ منصوبے کے دوران چین میں اعلیٰ تعلیم میں مجموعی داخلے کی شرح 60.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ 5 کروڑ 50 لاکھ طلبہ کالجوں اور یونیورسٹیوں سے فارغ ہوئے۔

چائنہ نیشنل اکیڈمی آف ایجوکیشنل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ برائے اعلیٰ تعلیم کے ڈائریکٹر ژانگ نان شنگ نے کہا کہ نئی ترامیم اور ضروریات نے اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات اور ٹیلنٹ کی تربیت کے لئے حکمت عملی کی سمت واضح کی ہے۔

وزارت تعلیم کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ برائے نصاب و نصابی کتب کے ڈپٹی ڈائریکٹرزینگ تیان شان نے کہا کہ یہ سفارشات اعلیٰ معیار کے تعلیمی وسائل کو وسیع تر گروپوں تک پہنچانے، تعلیمی مساوات اور معیار بہتر بنانے اور اعلیٰ سطح کے جدید تخلیقی ٹیلنٹ کی نشوونما میں نیا جوش پیدا کرنے میں مدد کریں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!