جمعرات, اکتوبر 30, 2025
ہومLatestترکیہ کے 102واں یوم جمہوریہ، صدر مملکت کی ترک قیادت، عوام کو...

ترکیہ کے 102واں یوم جمہوریہ، صدر مملکت کی ترک قیادت، عوام کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کیلئے مشعل راہ ہے، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مضبوط و متحرک ہیں۔

ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر جاری بیان میں صدر مملکت نے ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک نے مشکل کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کیلئے مشعل راہ ہے، مصطفی کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات و ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کیساتھ پاکستان کے ادارہ جاتی تعلقات مضبوط اور متحرک ہیں جو مزید فروغ پائینگے۔

انہوں نے کہا کہ دعاء ہے اللہ تعالی ترکیہ کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!