منگل, اکتوبر 28, 2025
ہومChinaچین نے سماجی ترقی کے لئے قطر کی میزبانی میں دوسرے عالمی...

چین نے سماجی ترقی کے لئے قطر کی میزبانی میں دوسرے عالمی سربراہی اجلاس کی حمایت کر دی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے کہا ہے کہ چین قطر کی جانب سے سماجی ترقی کے دوسرے عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے ایک معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر عالمی سماجی ترقی میں نئی جان ڈالنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کے قیام کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔

چینی نائب صدر ہان ژینگ باضابطہ دعوت پر 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک سعودی عرب اور کویت کا دورہ کریں گے اور پھر 3 سے 5 نومبر تک قطر میں سماجی ترقی کے دوسرے عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

گو جیا کن نے کہا کہ یہ دورہ چین اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے  روابط کا ایک اہم موقع ہوگا۔ اس دوران چینی نائب صدرر ہان ژینگ باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر متعلقہ فریقوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!