جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومEnertainmentماہرہ خان اور ہمایوں سعید اداکار نہیں ، اداکار بننے کیلئے خودکی...

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اداکار نہیں ، اداکار بننے کیلئے خودکی ذات کو ختم کرنا ہوتا ہے،فردوس جمال

لاہور: پاکستان شوبز کے سینئر اور باصلاحیت اداکار فردوس جمال نے ایک ہیرو اور اداکار میں واضح فرق بتاتے کہا ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اداکار نہیں ہیں، وہ صرف کرداروں کی نقل کرتے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا یہ دونوں صرف مشہور شخصیات ہیں لیکن اداکاری کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

انہوںنے کہا صرف میمکری کرنے سے کوئی اداکار نہیں بن جاتا، ایک اداکار بننے کیلئے خودکی ذات کو ختم کرنا ہوتا ہے۔ انڈسٹری میں نیپوٹیزم پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنکاروں نے اپنے بچوں کو انڈسٹری میں لا کر خلا مکمل کردیا اور کسی غریب یا عام آدمی کو آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے اداکاروں اور ستاروں میں فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے مطابق کوئی بھی اسٹار بن سکتا ہے لیکن وہ ہمیشہ اداکار نہیں ہوتا۔ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا حوالہ دیتے ہوئے فردوس جمال نے کہا وحید مراد ایک اسٹار تھے اور صرف اداکار نہیں تھے، اس لیے جب ان کی شہرت ختم ہوئی تو وہ بھی زوال پذیر ہو گئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!