پیر, اکتوبر 27, 2025
ہومLatestعوامی جمہوریہ کوریا کے اعلیٰ رہنما کا چینی عوامی رضاکار شہداء کو...

عوامی جمہوریہ کوریا کے اعلیٰ رہنما کا چینی عوامی رضاکار شہداء کو زبردست خراج عقیدت

پیانگ یانگ(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے اعلیٰ رہنما کم جونگ اُن نے امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں کوریا کی مدد کے لئے چینی عوامی رضاکاروں (سی پی وی) کے ڈی پی آر کے میں داخل ہونے  کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی عوامی رضاکار شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق جنوبی صوبے فائی اون گان  کی ہوئی چھانگ کاونٹی کے قبرستان میں اس اہم سالگرہ کو منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کورین پیپلز آرمی نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

ورکرز پارٹی آف کوریا  (ڈبلیو پی کے) کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آرکے کے ریاستی امور کے صدر کم اور ڈبلیو پی کے مرکزی کمیٹی اور ڈی پی آرکے کے ریاستی امور کمیشن کی طرف سے قبرستان میں پھولوں کی ٹوکریاں رکھی گئیں۔

کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق کم نے سی پی وی کے شہداء کی یاد میں انہیں خاموش خراج عقیدت پیش کیا، وہ قبرستان میں ماؤ ان ینگ کی قبر پر بھی گئے۔ انہوں نے قبر پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سی پی وی کے شہداء کے چہرے، جنہوں نے عالمگیریت کے جذبے اور ابدی دوستی کے احساس کے تحت اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمارےعوام کی انقلابی جنگ میں مدد کی، دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں ڈی پی آر کے۔چین قیمتی دوستی کی علامت کے طور پر زندہ رہیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چاہے  کتنی بھی  مدت  گزر جائے اور نسلیں  تبدیل ہوجائیں، ہمارے عوام چینی عوام کے بہترین بیٹوں اور بیٹیوں کی خون کی قربانی اور ان کے لازوال کارناموں  کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خون کی قربانی سے قائم ہونے والی ڈی پی آرکے-چین دوستی مستقبل میں بھی سامراج کے خلاف آزادی کی جدوجہد اور سوشلسٹ مقصد کے حصول کی مقدس جدوجہد میں اپنی لازوال توانائی کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!