جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestدعوت نامہ مل گیا،جاپانی وزیر خارجہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں...

دعوت نامہ مل گیا،جاپانی وزیر خارجہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

 ٹوکیو: جاپان کے وزیر خارجہ اِیوایا تاکیشی کو دعوت نامہ مل گیا، 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اِیوایا اورٹرمپ کے منتخب کردہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرے گی۔

جاپان ٹرمپ کے صدر بن جانے کے فورا بعد انکے اور وزیراعظم اِشِیبا شِیگیرو کے درمیان ملاقات طے کرنے کا بھی خواہش مند ہے۔یاد رہے واشنگٹن میں جاپان کے سفیر کو عام طور پر افتتاحی تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے، اور وزیر خارجہ کا شرکت کرنا غیر روایتی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!