پیر, اکتوبر 27, 2025
ہومLatestوزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے آٹے کی فراہمی پر پابندی کی...

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے آٹے کی فراہمی پر پابندی کی تردید

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے آٹے کی فراہمی پر پابندی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی یہ الزام حقائق کے منافی ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹس کے تحت ہو رہی ہے، پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔

اپنے ایک بیان میں نہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری پنجاب کے عوام ہیں، وزیرِ اعلی مریم نواز نے ہر شہری کے لیے آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا ہے، یہی عوام دوست طرزِ حکمرانی ہے جو دوسروں کو ہضم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی سطح پر گندم یا آٹے کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں، البتہ آئین کے آرٹیکل 18 اور قانون کے تحت ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے کے لیے اجازت ناموں اور ڈیجیٹل ریکارڈنگ سسٹم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے فلور ملز کو 3,000 روپے فی من کے حساب سے گندم دے رہی ہے تاکہ مارکیٹ میں آٹے کی مسلسل دستیابی اور قیمتوں کا استحکام برقرار رہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!