بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی ریلوے نے 2025 کے پہلے 9 مہینوں میں تقریباً 3.03 ارب ٹن مال کی ترسیل کی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.4 فیصد اضافہ ہے۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ اہم سامان کی ترسیل پہلی 3 سہ ماہیوں میں موثر طریقے سے یقینی بنائی گئی۔
گروپ کے مطابق کوئلے، پگھلانے والے مواد، اناج اور دیگر ضروری سامان کی موثر ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے گرین چینلز قائم کئے گئے۔
ریلوے آپریٹر کے مطابق جنوری سے ستمبر تک چین کی قومی ریلوے نے 1.553 ارب ٹن کوئلہ منتقل کیا جن میں سے 1.056 ارب ٹن تھرمل کوئلہ بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہوا۔
اسی عرصے کے دوران پگھلانے والے مواد اور اناج کی ترسیل کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 9.4 فیصد اور 10.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
